![](/wp-content/uploads/2024/09/National-Women-Journalists-Forum-President-Farzana-Chaudhary-visits-Shuhada-Memorial-Manawa-Lahore-06-Sep-related-780x470.avif)
نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کی جانب سے صدر فرزانہ چوہدری اور دیگر عہدیداران کی مناواں لاہور میں یادگار شہداء پر حاضری
چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب پاکستان کی ناقابلِ تسخیر مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع میں غیر متزلزل عزم، بے مثال جذبے اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
جنگ ستمبر 1965ء کے ان جرآت مندوں ،سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کی جانب سے صدر فرزانہ چوہدری اور نجف کے عہدیداران نے مناواں لاہور میں یادگار شہدا ء پر حاضری دی پھولوں کے گلدستے کےساتھ، فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو محفوظ اور مستحکم رکھے اور ہمیں بطور صحافی اس پاک دھرتی کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
چھ ستمبر، قومی یک جہتی اور ولولے سے بھر پور دن کا آغاز ’نجف‘ کی جانب سے صبح سے ہی ہو گیا تھا۔ ’ نجف‘ کی انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر کی میزبانی میں پر تکلف ناشتہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کو تمام ممبران نے خوب انجوائے کیا اور جس کے لئے صدر فرزانہ چوہدری صاحبہ نے میزبان نبیلہ اکبرکا شکریہ ادا کیا۔ اس اہم دن کو یاد گار بنانے میں صدر فرزانہ چوہدری صاحبہ کے ساتھ ساتھ جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار،انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر ،فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت سمیت اہم ممبر فوزیہ سلطانہ اور ساجدہ اصغر شامل تھیں۔
آخر میں نجف کی صدر فرزانہ چوہدری نے آئندہ بھی قومی تاریخی اہم ترین قومی دنوں پر تقریبات منعقد کرنے کے عزم کا ارادہ کیا۔ پاکستان پائندہ باد۔