بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب بورڈ: آئندہ تعلیمی سال کے لیے نویں اور گیارھویں کی نئے نصاب کے تحت کتابیں چھپیں گی

پنجاب میں نویں اور گیارہویں جماعت کے نئے نصاب کے تحت کتابیں چھاپنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

حکمنامہ پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے جاری کیا، جس کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کےلیے نئی کتابیں چھپیں گی۔

حکمنامے  کے مطابق انگریزی، اردو، اسلامیات، کیمیا، طبیعیات اور ریاضی کا نصاب تبدیل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جماعت دہم کے طالب علم آئندہ سال نئے نصاب کے مطابق  مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔

اشتہار
Back to top button