بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے 2024 شاعر ایوارڈز کا اعلان

ڈائریکٹر شریف اکیڈمی جرمنی ایوارڈ شفیق مراد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈمی کی طرف سے 2024بطور شاعر ایوارڈز کا اعلان کردیا گیاہے۔

شریف اکیڈمی جس کی بنیاد 2009ء میں رکھی گئی اور اس کے زیر اہتمام متعدد پروگرامز اور مشاعرے، کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد ہو چکی ہے علاوہ ازیں پاکستان میں تین عالمی کنونشن منعقد کیے گئے جس میں شعراء کرام، اہل علم و دانش اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے والے احباب اور طلباء کو پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈز دیے گئے جن میں شریف اکیڈمی ایوارڈ، پروین شاکر ایوارڈ، قراۃ العین ایوارڈ، عصمت چغتائی ایوارڈ، ناصر کاظمی ایوارڈ، حبیب جالب ایوارڈ، مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ، فیض احمد فیض ایوارڈ اور اسی طرح طالب علموں کے لیے بشری ا حمید میموریل ایوارڈ اور شمس الحق طیب میموریل ایوارڈ کا اجراء کیا گیا یہ سلسلہ تادم تحریر جاری ہے۔ شریف اکیڈمی نے سال 2024میں پانچ شعرا کو شریف اکیڈمی جرمنی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق جن احباب کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں

  1. سید اقبال حیدر ۔جرمنی
  2. عابد رشید ۔شکاگوامریکہ
  3. مظفر احمد مظفر ۔ لندن
  4. فرزانہ فرحت ۔ لندن
  5. پروفیسر (ر)تزئین راز زیدی ۔ کراچی

یہ ایوارڈز جرمنی میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں دیے جائیں گے اس ایوارڈ کے ساتھ سپاس نامہ، سند ایوارڈ اور شریف اکیڈمی کی طرف سے تہنیتی خط بھی دیا جائے گا۔ جواحباب جرمنی تشریف نہ لا سکے کوشش کی جائے گی کہ شریف اکیڈمی کے متعلقہ ملک کے ڈائریکٹرز تقریب ایوارڈ منعقد کر کے یہ ایوارڈ دیں۔

اشتہار
Back to top button