بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آ صف خان کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہر آباد آمد، کرائم ریٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آ صف خان کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہر آباد آمد۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے استقبال کیا۔

بعد ازاں میٹنگ ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھامحمد شہزاد آ صف خان نے کی۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ضلع خوشاب کے حدوداربعہ، سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن اور ضلع کے کرائم ریٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تفتیش کو ہر صورت میرٹ پہ کیا جائے۔ کرائم ریٹ کو پہلے سے کم کیا جائے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

میٹنگ کے اختتام پہ آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان انٹر میڈیٹ کلاس کورس میں آل راؤنڈ تھرڈ آنے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ابراہیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

اشتہار
Back to top button