بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک حاجی احمد خان بوڑانہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے انکی رہائش گاہ پر دعائیہ نشست کا انعقاد

ممتاز ماہر تعلیم استاد الاساتذہ پروفیسر ملک حاجی احمد خان بوڑانہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بوڑانہ والا تھل میں ان کی رہائش گاہ پر ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ملک حاجی احمد خان بوڑانہ کی علاقہ تھل کے لیے علمی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوءے انہیں نابغہء روزگار شخصیت قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ساری زندگی علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔

دعائیہ نشست میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ ، سابق ناظم ملک غلام حسن سلہال ، سابق چیئرمین ملک احسان قادر مجوکہ ، ایکس پریذیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات، سابق ناظم ایڈووکیٹ ملک عبدالحفیظ اسلم بوڑانہ، ایڈووکیٹ سردار فرحت عباس خان بلوچ، سابق نائب تحصیل ناظم ملک محمد خان بوڑانہ ، الحاج ملک اعجاز حسین برہان، ملک محمد عارف بگھور، ملک محمد اقبال خان سنبل، ملک حاجی اختر حسین کلو، ملک دوست محمد سٹھار، ایم اللہ دتہ جاوید اورایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد نواز جسرہ سمیت بوڑانہ برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکائے تقریب نے ایڈووکیٹ ملک حاجی مشتاق حسین بوڑانہ، سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور ملک ریاض حسین بوڑانہ سے ان کے والد محترم پروفیسر ملک حاجی احمد خان بوڑانہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعا کی۔

اشتہار
Back to top button