
ضلع خوشاب کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے؛ ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہےکہ ضلع خوشاب کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے۔ اربن ایریاز، رورل ایریاز، روڈز، زمین کے استعمال بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے۔
ماسٹر پلان سے مستقبل میں ڈویلپمنٹ، روڈز دوسرے اضلاع و شہروں سے روابط اور نئے شہروں اور ہاوسنگ اسکیم کے قیام میں مدد حاصل ہوں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں نیسپاک، ضلع کونسل سمیت میونسپل کمیٹیوں، ریسکیو، ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
نیسپاک کی ٹیم کی جانب سے ماسٹر پلان بارے اب تک پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں تعمیر و ترقی اور مستقبل کے منصوبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفصیلی معاملات زیر بحث لائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ کسی بھی شہر کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں جامع پلاننگ اور حکمت عملی تیار کرنا انتہائی ضروری ہے، تاکہ شہریوں کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کی جا سکے، جس سے نئے منصوبے شروع کرنے، اراضی کے استعمال اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے جامع پلاننگ تیار کرکے آنے والی نسلوں کو ضروریات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔