بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اسلام آباد میں بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں نکاسی آب نہ ہونے سے بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ بھائی کو پانی میں پھسلتا دیکھ کر دو بہنوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں دونوں بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال کر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے میں 10 سالہ گل زرین، 7 سالہ مسمات فرمینا اور 9 سالہ ہاجرہ شامل ہیں۔ تینوں بچے کچرا اٹھانے کا کام کرتے تھے۔

اشتہار
Back to top button