بین الاقوامی
بھارتی ریاست آسام:ہندو توا ”بی جے پی” حکومت نے اسمبلی میں نماز جمعہ کا وقفہ ختم کردیا
بھارتی ریاست آسام میں ہندو توا بی جے پی حکومت نے اسمبلی میںنما زجمعہ کا وقفہ ختم کر دیا ہے۔ اسمبلی میں ہر جمعہ کو نماز کیلئے بریک دیا جاتا ہے۔ یہ بریک دن بارہ بجے سے دو بجے تک ہوتا تھا جس دوران مسلم ارکان اسمبلی نماز جمعہ ادا کرتے تھے۔ لیکن اب کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔
نماز جمعہ کیلئے یہ وقفہ انگریزدور سے چلا آرہا تھا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق آسام کی بی جے پی حکومت نے جمعرات کے روز مسلم شادیوںاورطلاق کے لازمی رجسٹریشن کابھی بھی منظورکیاتھا۔
اس قانون نے آسام مسلم میریجز اینڈ ڈیوارسرجسٹریشن ایکٹ1935کی جگہ لی۔
نئے قانون کے تحت اب مسلمانوں کی شادی کی رجسٹریشن قاضی نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔ رجسٹریشن اب سب رجسٹرار کرے گا اور اٹھارہ برس سے کم عمر کی شادیاں رجسٹر نہیں ہونگی۔