بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

شہید بابائے حریت سید علی گیلانی کا مشن آزادی برائے اسلام کو جاری وساری رکھنےکاعزم و اظہار، عبدالصمدانقلابی

شہید بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آر پار اور دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق سرینگر سے جاری اخبارات کے نام کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیِرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا ہے کہ جس مشن کے لئے شہداء جموں کشمیر اور شہید بابائے حریت سید علی گیلانی نے قربانی دی اس مشن کو جاری وساری رکھنے کا عزم و اظہار کیا۔

سینئر حریت پسند رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے شہید بابائے حریت سید علی گیلانی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جماعت اسلامی جموں کشمیر کے رکن اور تین بار اسمبلی ممبر بھی رہ چکے، شہید بابائے حریت سید علی گیلانی نے بھارتی سنگینیوں کے سائے تلے ایک نعرہ بلند کیا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور جموں کشمیر ایک لازم و ملزوم بات ہیں، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت نہیں ملے تب تک ہماری جہدوجہد جاری و ساری رہے گی۔

الله رب العزت شہداء جموں کشمیر اور شہید بابائے حریت سید علی گیلانی کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے جموں کشمیر کے لوگوں کو ہندوستان کی غلامی سے آزادی نصیب فرمائے۔ آمین

اشتہار
Back to top button