ذیابیطس کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے 3 ہزار کلینکس کا نیٹ ورک تیار
پاکستان بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت علاج اور طبی معاونت فراہم کرنے کے لئے تین ہزار ذیابیطس کلینکس کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے تحت ملک بھر میں روزانہ تقریباً پچھتر ہزار مریضوں کو بلا معاوضہ علاج اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ڈایابیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری ، پروفیسر عبد الباسط نے گیٹس فارما کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر خرم حسین کے ہمراہ ذیابطیس کے مریضوں کے علاج کے لیے تین ہزار مفت کلینکس پر مشتمل "نیشنل ڈایابیٹک نیٹ ورک ” کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالباسط نے بتایا کہ این ڈی این کے تین ہزار کلینکس پر روزانہ بچھتر ہزار مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تین ہزار کلینکس ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن، میری صحت اور گیٹس فارما کے تعاون سے قائم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای اق گیٹس فارما خالد محمود نے ان تین ہزار کلینکس پر ادویات پچاس فیصد رعایتی قیمتوں پر دینے کا اعلان کیا۔
اس سہولت میں انسولین کی فراہمی بھی شامل ہے۔ سی ای میری صحت بابر راشد نے بتایا کہ میری صحت کے تحت ملک بھر میں ڈاکٹروں کو ذیابیطس کے یکساں علاج کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔