علاقائی
محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی خوشاب کا اجلاس
زیر صدات ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی
محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدات ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ایم ایس ڈی ایچ کیو آصف محمود قاضی، محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے افسران اور فوکل پرسنز شریک تھے۔
اجلاس میں نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں میں تمام تر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت، طبی معائنہ کیلئے ڈی ایچ کیو انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے فوکل پرسنزکے ساتھ اساتذہ کے ٹرانسفرز میں درپیش مسائل کے حل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت لائی جائیگی، درخواست دہندگان کی شفاف میڈیکل تشخیص کو یقینی بنایا جائیگا۔