حادثات و جرائم
خوشاب میں پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک، 1 اہلکار شہید
خوشاب میں پولیس مقابلے کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق خوشاب میں قائد آباد کے علاقے جبی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 2 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔