میڈم ام فروا ہمدانی کی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے عہدے پر ترقی
مینیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب میڈم ام فروا ہمدانی کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
واضح رہے کہ میڈم ام فروا ہمدانی کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے۔ آپ نے طویل عرصہ تک ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کی مینیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دیے اور اللہ تبارک و تعالی کی ذات کی عطا کردہ اعلی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ادارے کو ڈویژنل اور صوبائی سطح پر ممتاز مقام دلوایا۔ ان کی ادارہ ہذا کی تعمیروترقی کے لیے مثالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دریں اثناء سروس پروموشن ملنے پر میڈم ام فروا ہمدانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ پاک کا احسان عظیم ہے جس نے مجھے ڈویژنل لیول کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ انشاءاللہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دینے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔