”ستھرا پنجاب“پروگرام کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا کی زیر صدارت ”ستھرا پنجاب“پروگرام کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اے ڈی سی (آر) خا لد عباس سیال،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان،سی او ایم سیز،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ضلع میں ”ستھرا پنجاب“پروگرام کے تحت جاری کاموں اور ویلجز میں اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چاروں تحصیلوں کے اے سی صا حبان نے اپنے اپنے ایم سی کے عملہ اور ان کی کارکردگی بارے صدر اجلاس کو بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ستھرا پنجاب“ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پروگرام کا مقصد لوگوں کو صحت مند اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے، صوبے بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی صفائی ستھرائی کے بہترین نظام کیلئے ہم سب کو ٹیم ورک کرنا ہوگا۔
انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقل بنیادوں پر فیلڈ میں نکلیں،ایم سی کے عملہ کی مانیٹرنگ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
سی او ایم سیز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ تمام عملہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے اور تمام تر مشینری فنگشنل حا لت میں ہے۔