بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عراقی پولیس کی تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیرداخلہ

عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تحمیر اسماعیل نے آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ عراقی پولیس کی پاکستان میں تربیت، سیف سٹی منصوبے میں تعاون، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔

وزیر داخلہ نے عراق کا سفر کرنے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر نے کہا پاکستانی زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کے معاملہ پر ڈی جی پاسپورٹ سے بات کی جائے گی اور امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔محسن نقوی نے کہا عراقی پولیس کی تربیت اور سیف سٹی منصوبے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button