بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیر خزانہ نے تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے دورے کے دوران تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ریجنل ٹیکس آفیسر لاہور نے وزیر خزانہ کو سکیم کے دائرئہ کار اور اس کے فوائدپر جامع بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجردوست سکیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس پر موثر عملدرآمد اور ٹیکسوںکی وصولی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے تاجروں کے لئے آسان اور سادہ ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ تاجر نمائندوں سے بھی ملے اور سکیم کو مزیدبہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز بھی سنیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکیم کو کی افادیت میں اضافے کے لئے متعلقہ سفارشات پرموثر انداز میں عملدرآمدکیا جائے۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور تقریباً پچیس ہزار رجسٹرڈ تاجروں کے ساتھ پاکستان میں تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔

اشتہار
Back to top button