پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معطل صدر حافظ عمران بٹ اور ان کے بیٹے عرفان بٹ کو اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معطل صدر حافظ عمران بٹ اور ان کے بیٹے عرفان بٹ کو اینٹی ڈوپنگ رولز (ADRshe) کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ PWLF، جو پہلے ہی اگست 2022 سے PSB کے ذریعے معطل ہے، کو (ITA) انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے، جس میں اس کے اعلیٰ حکام اور متعدد ایتھلیٹس کی ڈوپنگ کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ حافظ عمران بٹ اور ان کے بیٹے عرفان بٹ، جو کہ ایک نام نہاد کوچ ھین، کو ADR کی خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ ان پر بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے اینٹی ڈوپنگ رولز (IWF ADR) کی مختلف دفعات کے تحت ممنوعہ اشیاء رکھنے، ممنوعہ ڈوپنگ مادوں کے استعمال اور ADR کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (ITA) کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں حافظ عمران بٹ، ان کے بیٹے عرفان بٹ اور امجد امین بٹ، جو کہ ان کے قریبی ساتھی اور PWLF کے معطل شدہ VP ھین ، کی جانب سے سنگین بدانتظامی کا ایک نمونہ سامنے آیا ہے۔ طلحہ طالب، ابوبکر غنی، شرجیل بٹ، عبدالرحمن، غلام مصطفیٰ اور فرحان امجد سمیت چھ سے زائد کھلاڑی ( جن میں آخرالذکر تین کھلاری امجد امین بٹ کے بیٹے ہیں) پہلے ہی ڈوپنگ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور وہ 4 سال کی پابندی کا شکار ہیں۔ ان کے علاوہ کوچ وقاص اکبر بھی ایسے ہی جرائم میں ملوث پا ے گے ہیں۔
بار بار کی خلاف ورزیوں کے باعث ان پر IWF ADR کے آرٹیکل 12.31 کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اس شق کے مطابق 12 ماہ کی مدت کے اندر ADR کی تین یا تین سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی فیڈریشن کے کھلاڑیوں یا عہدیداروں کا کیس IWF کے پینل (IMFSP) کو بھیج دیا گیا ہے، جو PWLF اور اس کے عہدیداروں کی معطلی، جرمانے اور ہر طرح کے حقوق سے دستبرداری ,جیسے کسی بھی مقابلے میں شرکت, سے
معطل حتمی فیصلے کا جلد اعلان کرے گا PWLF کے اندر انظامی بدعنوانی نے پاکستان کی ویٹ لفٹنگ کمیونٹی پر برا اثر ڈالا ہے۔ نے جس نے نہ صرف ویٹ لفٹنگ کی ساکھ کو داغدار کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی بھی کی ہے۔
پی ایس بی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے کو غور سے دیکھے گا اور نادہندگان کے خلاف سخت تادیبی اقدام کرے گا۔