علاقائی
ضلعی صدر پی پی پی خوشاب ملک محمد علی ساول کی زیر صدرات نو منتخب ضلعی تنظیم کا تعارفی اجلاس
ضلعی صدر پی پی پی خوشاب ملک محمد علی ساول کی زیر صدرات نو منتخب ضلعی تنظیم کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیاگیا اور انھیں اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر پارٹی کےلیے فوری کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں چند اہم قراردادیں بھی منظور کی گئیں اور سابقہ ضلعی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔
سابق ضلعی صدر
ڈاکٹرنعیم صادق اعوان سینئر پارٹی رہنما ملک مظہراقبال اعوان نے اس تعارفی اجلاس میں خصوصی طور پہ شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اجلاس کے آخر میں ضلعی صدر ملک محمد علی ساول اعوان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ نامزد عہدیداران پارٹی کو ضلع بھر میں مضبوط ومنظم بنانے کےلیے اپنا اپنا بھر پور کردار ضرور ادا کریں گے۔