بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

ایران میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسلامی تنظیم آزادی کا اظہار تعزیت

ایران میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسلامی تنظیم آزادی نے اظہار تعزیت کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطین اور عالم اسلام کے محترم و مکرم رہنما کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین نے قابض اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور فلسطین کی آزادی کی جنگ میں بے پناہ قربانیوں پر بہادر رہنما کی تعریف کی۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 79 لوگ شہید ہوچکے ہیں، شہدا ء میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے 6 نواسے بھی شامل ہیں۔

چیئرمین نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے حق میں انکی یوم وفات پر ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اور انکی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد ابراہیم خان کی اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کے تئیں کردار کو سراہا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button