علاقائی
اسسٹنٹ کمشنر خوشاب جناب عثمان غنی کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کیمپس کا دورہ
نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب جناب عثمان غنی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران انہوں نے او پی ڈی ہال، ای پی آئی روم، سی ٹی سکین، انڈور فارمیسی، سی سی یو، میل و فیمیل ایمرجنسی، ہیپاٹائیٹس کلینک، فزیوتھراپی سنٹر، بلڈ بنک اور ڈاکٹرز تھیلیسیمیا سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توصیف احمد بلوچ، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر مبشر اعوان، جینٹوریل سپروائزر مبشر رضا اور سنئیر صحافی و صدر انجمن بہبود مریضاں فیاض زرگر بھی موجود تھے۔