بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سانحہ پیلو وینس؛ ڈوبنے والے چھٹے بچے کی نعش چودہ روز بعد مل گئی

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو 16 جولائی 2024 کو دن 12 بجکر 5 منٹ پر ڈراؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کہ نزد پل حافظاں والی شیر گڑھ نہر پیلو وینس کے مقام پر توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی جس میں پیلو وینس کے 10 بچے سوار تھے پہلے روز ہی ریسکیو ٹیمز نے 4 بچوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ پانی میں ڈوب جانے والے 6 بچوں میں سے واٹر ریسکیو ٹیمز نے تیسرے روز تک کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دو حقیقی بھائیوں سمیت پانچ بچوں کی باڈی تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی تھی۔

جبکہ ایمرجنسی کے چودہ روز بعد آفتاب ولد متھیلا کی نعش جائے وقوعہ سے 2 سو میٹر کے فاصلہ سے چشمہ لنک کنال سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی ریسکیو آپریشن میں 35 ریسکیورز اور 4 بوٹس نے حصہ لیا۔

اشتہار
Back to top button