مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ اہل جموں کشمیر کی محبت ہمالیہ سے بلند ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر
شہداۓ رام بن گول کی گیارویں برسی اور جملہ شہداۓ جموں کشمیر کو عبدالصمد انقلابی کا خراج عقیدت
آر پار اور دنیا بھر میں جموں کشمیر کے لوگ 5 اگست یوم سیاہ اور یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کیا عبدالصمد انقلابی 19جولائی 1947ء آبی گزر سرینگر میں پاس کی گئی قرارداد یوم الحاق پاکستان تحریکِ آزادی جموں کشمیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ اہل جموں کشمیر کی محبت ہمالیہ سے بلند ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر۔ مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ اسلامیان جموں کشمیر کی محبت وعقیدت کو ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند قرار دیتے ہوئے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی ہے۔ جہاں ظلم و جبر کے مارے لاکھوں افغان پناہ گزینوں جموں کشمیر کے لوگوں اور بوسنیائی کے مہاجرین نے وقتاً فوقتاً پناہ لی۔
تنظیم کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ اسی لئے پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے ہی اہلیان جموں کشمیر کی ریاست گیر قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد پاس کردی تھی۔ سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ 19 جولائی 1947ء سے لے کر آج تک 77 برس گزرنے کے باوجود مسلمانان جموں کشمیر کی پاکستان سے لازوال محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ دنیا کی کوئی طاقت اہلیان جموں کشمیر و پاکستان کے درمیان تاریخی اسلامی اور دینی رشتوں کو کمزور نہیں کرسکتی۔ بھارتی فوجی قبضے کیخلاف آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے مزاحمت کر رہے جموں کشمیر کے نوجوان سینوں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر بھارتی گولیوں کو سہتے ہیں پاکستان کے پرچموں پر نمازیں پڑھتے ہیں شہادت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد انکی قبروں پر سبز ہلالی پرچم بچھائے جاتے ہیں۔ یہ وہ بے پناہ محبت و عقیدت ہے جس کا اظہار جموں کشمیر کے لوگ روز کر رہے ہیں۔
سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بابائے حریت شہید سید علی گیلانی نے بہترین نعرہ لگایا تھا کہ اسلام کی نسبت سے اسلام کے رشتے سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ پاکستان سے لازوال محبت رکھتے ہیں جسے کوئی بھی شر پسند عناصر کمزور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ جموں کشمیر کا ایک اہم فریق ہونے کے ساتھ ساتھ محکوم جموں کشمیر کے لوگوں کا وکیل بھی ہے۔ مملکت خداداد پاکستان نے مسئلہ جموں کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کےلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا جبکہ بھارت جموں کشمیر پر ایک قابض کی حیثیت سے جموں کشمیر کے لوگوں کی جائز جدوجہد کو فوجی طاقت سے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 19 جولائی 1947ء کی قرارداد یوم الحاق پاکستان کی توثیق کے لئے جموں کشمیر کے لوگ ہر سال یہ دن بڑے جوش و خروش سے مناتے ہوئے آئے ہیں۔ سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ آرپار اور دنیا بھر میں جموں کشمیر کے لوگ 5 اگست 2019ء کے بعد ہرسال 5 اگست یوم احتجاج اور یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے آئے ہیں۔
آ خر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی نے شہدائے رابن گول کی گیارویں برسی اور جملہ شہدائے جموں کشمیر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوۓ کہا کہ شہداء مردہ قوموں کو نئی زندگی بخشتے ہیں۔ اور ہمیں اپنے شہداء کے مشن کو ہر صورت آگے بڑھانا ھوگا۔ ہمیں اپے عمل اور اپنی تحریر سے بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کے ہمہ وقت کوشش کرنی ھوگی۔
سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نےکہا کہ ہم اپنے عظیم شہدائے کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ ہمارا مشن صرف اور صرف بھارت سے آزادی ہے۔
آخر میں شہدائے جموں کشمیر کے لیے بھی دُعا کی۔