بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 540 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کے بعد 81 ہزار 695 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 81 ہزار 155 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے  کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے پر مثبت ردعمل دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ کلی معاشی استحکام اور اصلاحات کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے میں مدد ملی۔

اشتہار
Back to top button