قومی
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، شاہ محمود قریشی کو آج فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ان پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔