ومبلڈن اوپن، سپین کے کارلوس الکاریز نے مینز سنگلز اعزاز جی لیا
سپین کےکارلوس الکاریز نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ومبلڈن چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا۔وملبڈن چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ اور دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا گیا۔
ابتدائی دو سیٹس میں سات مرتبہ کے سابق چیمپئن نوواک جوکوچ کو کارلوس الکاریز نے مکمل آؤٹ کلاس کردیا۔الکاریز نے پہلا اور دوسرا سیٹ چھ ۔ دو، چھ ۔ دو سے جیت کر فائنل میں برتری حاصل کرلی۔تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے کچھ مزاحمت دکھائی اور پانچ۔ چار کے خسارے سے کم بیک کیا اور سیٹ برابر کرلیا لیکن ٹائی بریکر پر الکاریز نے سات ۔ چار سے تیسرا سیٹ بھی اپنے نام کیا ۔
یوں اسپین کے پلیئر نے یہ میچ چھ ۔ دو، چھ۔ دو اور سات ۔ چھ کے اسکور سے جیت کر مسلسل دوسری مرتبہ وملبڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کارلوس الکاریز کو ومبلڈن چیمپئن شپ کی ٹرافی پیش کی ۔