بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے

  پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے۔رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نذیرڈھوکی نے بے نظیر بھٹوکی میڈیا ٹیم کے ممبر کی حیثیت سےکام شروع کیا۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلزپارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرمملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور  اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اشتہار
Back to top button