وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا اور کینیڈا میں س فریقی سیریز اور لیگ کے انعقاد پر تبادلہ خیال
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امریکا عالمی کرکٹ کی نئی منزل ہے جہاں پاکستان، امریکا اور کینیڈا کی سہ ملکی سیریز اور امریکا اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان، دہشت گردی اور منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کےدوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امن و امان، دہشت گردی اور منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس سلسلے میں دونوں ممالک کے باہمی اشتراک سے اکتوبر میں لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھر پور معاونت کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، باہمی تعاون کے مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کے خواہشمند ہیں، پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جڑانوالہ سانحہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانوں کے سامنے پیش کیا گیا، امریکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کئے گئے، امریکا بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا اور کینیڈا کی سہ ملکی سیریز اور امریکا اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ اور سنسنسی خیز میچوں سے محظوظ ہوئی۔