پاکستان زرعی شعبے کے طلباء کواعلی تعلیم وتربیت کیلئے چین بھیجے گا
پاکستان اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے ایک ہزار زرعی شعبے کے طلباء کو چین بھیجے گا۔یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں پاکستان میں چینی سفارتخانے کے قونصلر وزیر کی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر رانا تنویر حسین کے ساتھ ملاقات میں طے پایا۔اجلاس میں زراعت کے طالب علموں کو تربیت کیلئے چین بھجوانے کے عمل کو حتمی شکل دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین میں ان طالب علموں کیلئے وظائف کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اسکالر شپ کا مقصد پاکستانی طلباء کی خوراک اور زراعت کے شعبوں میں استعداد کار اور مہارت بڑھانا ہے۔طلباء چین میں زرعی شعبے میں جدید زرعی طریقہ کار اور فنی مہارت ، جدت پر مبنی مہارتیں اور تحقیق کریں گے۔
اس تربیت میں زراعت اور تحفظ خوراک میں مخصوص مہارتوں پر کام اور پورے پاکستان سے طلبا کا انتخاب کیا جائے گا بلکہ بلوچستان کے طلبا کو ترجیح دی جائے گی۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا کنفیوشس ادارہ پروگرام پر عملدرآمد کرائے گا۔