بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ڈارک چاکلیٹ کھانے کاایک بڑافائدہ

ڈارک (گہرے رنگ کی) چاکلیٹ مسوڑھوں کی بیماری کے خطرے کو نصف تک کم کرسکتی ہے۔ محققین نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چاکلیٹ اور پنیر کا مسوڑھوں کی بیماری کے خطرات کو  54 فیصد تک کمی سے تعلق ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اسکی وجہ بالخصوص گہرے رنگ کی چاکلیٹ جو کہ کوکو بینز (پھلی) سے بنائی جاتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پنیر اور بغیر نمک لگی مونگ پھلی بھی صحت کےلیے مفید ہے لیکن فلٹر کی ہوئی کافی اور کم کیلوری والے ڈرنکس ان خطرات کو بڑھاتی ہیں۔چین کی چونگ کنگ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت، جسمانی ضرورت اور ایکسر سائز کے مطابق تجویز کی گئی خوراک ہمارے اقدامات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

محققین کے مطابق چاول 58 فیصد اور غیر نمکین مونگ پھلی کا اس خطرے کو کم کرنے سے 71 فیصد تک تعلق ہے۔ تاہم فلٹر کی گئی کافی 42 فیصد اور کم کیلوری والے ڈرنکس اس خطرے کو 57 فیصد تک بڑھاتا ہے۔

اشتہار
Back to top button