بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ارشد ندیم ڈائمنڈز ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم پیرس میں ہونے والی ڈائمنڈز ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ جیولن تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے، ارشد ندیم اس ایونٹ کی تیاری لاہور میں کر رہے تھے اور ان کی اس بڑے ایونٹ میں ایک دن قبل روانگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔کیا ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کیلئے ایک روز قبل پہنچ کر وہاں کے موسم سے مطابقت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھا سکیں گے۔۔؟

ارشد ندیم اس ایونٹ کی تیاری لاہور میں کر رہے تھے جہاں پر سخت گرم موسم کا انہیں سامنا کرنا پڑا اس دوران انہیں معمولی انجری بھی ہوئی تاہم وہ اب اطلاعات کے مطابق ٹھیک ہیں، سوال یہ ہے کہ ان کی ٹریننگ کیلئے لاہور کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا۔۔۔؟

 

امید کرتے ہیں کہ ارشد ندیم اس ایک روزہ ڈائمنڈز ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائیں جہاں ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے نیرج چوپڑا سے ہونا ہے۔ارشد ندیم کے ساتھ موجود کوچنگ اور بائیو میکنیکس سٹاف کے مطابق اتھیٹ بہترین تیاری اور مکمل فٹنس میں ہیں اور اچھے نتائج دینے کیلئے تیار ہیں۔

اشتہار
Back to top button