بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کئی سال سے مشکلات کا شکار ہیں اور ملک کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی بنا پر ذخائر پر مسلسل دباؤ ہے۔پاکستان کو اگلے چند سالوں تک خطیر بیرونی قرض اور اس پر سود ادا کرنا ہے جس سے دوست ممالک کے ڈپازٹس اور مالیاتی اداروں سے قرض ملنے کے باوجود ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک سطح سے آگے نہیں بڑھ پارہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button