بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا

گھریلو ناچاکی پر شوہر نے حاملہ بیوی کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق خان پور میں واقع تھانہ صدر کی حدود موضع واحد بخش سیال میں ملزم شہزاد نے گھریلو ناچاکی پر اپنی 21 سالہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، نگینہ بی بی کو حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کے پیٹ میں 8 ماہ کا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ مقتولہ کے والد اکرم کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر اور دیور نے مل کر تشدد کے بعد گولی ماری، ڈی ایس پی اور ڈی پی او رحیم یار خان واقعے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔تھانہ صدر پولیس نے لڑکی کے والد محمد اکرم کی مدعیت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔

اشتہار
Back to top button