بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کو جیت پر 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز ملے

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا اور ساتھ ہی کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی  68 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ملے۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم جنوبی افریقا کو  12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی 35 کروڑ روپے سے زائد ملے۔

اشتہار
Back to top button