بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

یورو کپ فٹبال، آخری گروپ میچ میں پرتگال کو جارجیا کے ہاتھوں شکست

یورو کپ فٹ بال میں گروپ ایف کے آخری میچ میں پر تگال کو شکست ہوگئی، جارجیا نے دو صفر سے مات دے دی، ناکامی کے باوجود پرتگال کی گروپ میں پہلی پوزیشن پر فرق نہیں پڑا، اسی گروپ کے ایک اور میچ میں ترکیے نے چیکیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

شالکے میں کھیلے گئے میچ میں جارجیا نے پرتگال کے خلاف دوسرے منٹ میں ہی گول کرکے سنسنی پھیلا دی، یہ گول اُن کی جانب سے کیویچا نے اسکور کیا، جس کے بعد پرتگال نے حریف ٹیم پر حملوں کی تعداد بڑھائی مگر اُس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

وقفے تک مقابلہ ایک صفر رہا، دوسرے ہاف میں جارجیا کی ٹیم ایک اور گول کرنے میں کامیاب رہی، جب اُن کو ملنے والی پنالٹی کک پر جارجز میکاؤ ٹازے نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی، مقابلہ دو صفر سے جارجیا کی جیت پر ختم ہوا مگر ناکامی کے باوجود پرتگال کی اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن قائم رہی۔

ہیمبرگ میں کھیلے گئے میچ میں ترکیے نے چیکیا کو ایک کےمقابلے میں دو گول سے مات دی، مقابلے کے تمام گول دوسرے ہاف میں بنے۔ ترکی کی جانب سے گول ہکان نے بنایا جسے چیکیا کے ٹوماس نے 66 ویں منٹ میں برابر کیا، ترکی کا وننگ گول انجری ٹائم کے آخری لمحات میں سینک ٹوسن نے اسکور کیا۔میچ ختم ہونے کے بعد ترکی اور چیکیا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوئی جس کی وجہ سے ریفری نے چیکیا کے ٹوماس چورے کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔

مزید پڑھیے  امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 4لاکھ سے زائد کورونا کیسز
Back to top button