بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ضلع اسکردو میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ بشو کے مقام پر پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے اسکردو آنے والے سیاحوں کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ریجنل ہسپتال اسکردو منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی سیاحوں کا تعلق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے ہے۔

مزید پڑھیے  شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Back to top button