بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، سینئرز کو آرام، نئے کھلاڑی شامل

شبمن گل کو زمبابوے میں 6 جولائی سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کے  ٹی ٹونئٹی انٹرنیشل اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ابھیشیک شرما، نتیش کمار ریڈی، ریان پراگ اور تشار دیش پانڈے جنہوں نے آئی پی ایل 2024 میں شاندار کارکردگی  دکھائی تھی بھی ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

دھرو جریل کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے رواں سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا۔یاشاسوی جیسوال اور سنجو سیمسن ہندوستان کے  ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ اسکواڈ کے صرف دو کھلاڑی ہیں جو زمبابوے کا سفیر کرینگے۔ ورلڈ کپ کے دیگر تمام کھلاڑیوں کو 29 جون کو ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد وقفہ دیا گیا ہے۔ زمبابوے کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا

شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (ڈبلیو کے)، دھرو جورل (ڈبلیو کے)، نتیش ریڈی، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار ، تشار دیشپانڈے۔

مزید پڑھیے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مائیکل بریس ویل عالمی کپ سے باہر ہو گئے
Back to top button