بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کے تین جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

اے این ایف کے تین جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشت گرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پکڑے گئے دہشتگردوں نے دس دن پہلے ڈومیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر تین جوانوں کو شہید کیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اے این ایف کے جوانوں کو ناکے پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گردوں میں بلال، سید عابد اور گل فران شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور
Back to top button