بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بدنام زمانہ ڈاکو مطلوب سندھلانی ہلاک

راجن پور میں مبینہ مقابلے میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈاکو مطلوب سندھلانی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ راجن پور کے علاقے حاجی پور میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک گھر پرچھاپا مارا جس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈاکو مطلوب سندھلانی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس کو ڈکیتی اور قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

اشتہار
Back to top button