بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے، عبدالصمد انقلابی

عبدالصمد انقلابی نے مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف 21جون کو مکمل ہڑتال کی اپیل۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے مودی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے، ظلم و تشدد اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طورپر کمزور کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں ،عالمی برادری کشمیری قیدیوں کی حالت کا نوٹس لے۔

حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سری نگر سے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طورپر کمزور کر رہا ہے،بھارت کو خطے میں غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیں۔سینئر حریت رہنما عبدالصمد نے اپنے بیان میں ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو ان کے 30ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں حریت رہنماؤں، مذہبی سکالرز، ماہرین تعلیم اور نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

تنظیم کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شہید رہنما نے اپنی زندگی ایک عظیم نصب العین کیلئے وقف کی تھی اور اسی راہ میں انہوں نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس سینئر رہنما اور تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے لوگوں سے اپیل کی مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف 21جون کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کریں۔
عبدالصمد انقلابی نے کہاکہ ہڑتال کا مقصد بھارت کی ہندوتوا حکومت کے کشمیر دشمن ایجنڈے کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل پر زوردیا۔ انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنا ئیں۔ عبدالصمد انقلابی نے مودی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیرکی حقیقی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے جہاں بی جے پی کے دور حکومت میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  سرینگر: سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ، ایک فوجی ہلاک، 5 زخمی۔

سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت کا نوٹس لے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لا حق ہے اور جموں کشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Back to top button