بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ لکی مروت میں 8 مسلح دہشتگرد تخریب کاری کے منصوبہ کی غرض سے موجود ہیں جس کے پیش نظر گزشتہ شب بنوں اور لکی مروت پولیس نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقہ گمبیلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپر یشن کے دوران دہشتگردوں سے فا ئر نگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ولی اللہ ہلا ک ہو گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی بنوں، ڈی آئی خان اور مقامی پولیس کوبم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں جیسے مقدمات میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردکے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس اور ہینڈ گرینیڈ برآمد بھی برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیے  سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار
Back to top button