بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، پیغمبرﷺ کی عزت کرنے والوں نے فلاح پائی، خطبہ حج

20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی موجودگی میں مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دے دیا۔شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، پیغمبرﷺ کی عزت کرنے والوں نے فلاح پائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا، جن لوگوں نے پیغمبر ﷺکی عزت کی، ایمان لائے اور اس نور الہیٰ کی پیروی کی جو نازل ہوا، وہ ہی کامیاب لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول ﷺ نےفرمایا کہ اے لوگو، میں اللہ کا رسول ہوں، جس کے ہاتھ میں ساری کائنات ہے، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، وہ برحق ہے، اس پر ایمان لاؤ، اے لوگوں اللہ سے ڈرتے رہو اور اس دن سے ڈرو جس دن والد بیٹے کے اور بیٹا والد کے کام نہیں آئے گا، بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے، تمہیں دنیا کی چمک اور شیطان دھوکے میں نہ ڈال دے۔

خطبہ حج میں کہا گیاکہ جو متقی ہے، اس کو دنیا اور آخرت میں بہترین انجام ملے گا، اللہ فرماتا ہے کہ وہ متقی لوگو کو فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے۔اس میں کہا گیا کہ اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، اس دن ڈرو جس کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت قائم ہوگی، اس دن کوئی دنیا کا دھوکہ اور مال و متاع کسی کے کام نہیں آئے گا۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اے ایمان والو اللہ سے ڈرو، جو اللہ سے سچے دل سے ڈرے گا ، ہر معاملے میں اللہ کا خوف تمہارے دل میں رہنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اس کے راستے نکالے گا۔

مزید پڑھیے  نواز شریف کا برسی پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقید
Back to top button