بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

حکومت پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اورپاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وہ گلوبل سسٹم برائے موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن کے ایشیاء و بحرالکاہل امورکے سربراہ جولین گورمین سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران ڈیجیٹل منتقلی اور موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن کی آئندہ قومی کانفرنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیجیٹل قومی کانفرنس میں اہم کردار ادا کرے گی جو سات اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے JULIAN GORMAN نے ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے  یو ٹیوب نے اہم فیچرختم کرنے کا اعلان کردیا
Back to top button