بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت کے نئے آرمی چیف 30 جون کو چارج سنبھالیں گے

بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں اور وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق 1964ء میں پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button