بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کے ساتھ سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ’سالوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے‘ کو حل کرنا چاہتا ہے، جب  کہ بھارت چین کے ساتھ بھی سرحدی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون (ایوان صدر) میں ایک تقریب کے دوران مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں علاقائی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس نے حکومت کی ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی کو اجاگر کیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات اور مسائل کی نوعیت مختلف ہے۔جے شنکر نے کہا ’پاکستان کے ساتھ ہم برسوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ ایک اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی‘۔

مزید پڑھیے  لال حویلی کے باہر تاجروں کا احتجاج، رینجرز کی نفری طلب
Back to top button