بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی کمپنی کے مالک کو قتل کردیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی کمپنی کے مالک، حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔’ رپورٹ کے مطابق وردات تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں گلبرگ مین مارکیٹ میں کی گئی۔

کمپنی مالک غلام رسول کو اپنی سکیورٹی کمپنی کے ملازم گارڈ مدنی جلیل نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر کی پارکنگ میں پہنچا۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزم نے سیکیورٹی کے لیے دی گئی بندوق مالک کے سینے پر رکھ کر گولی چلائی۔لاہور پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ تاحال واردات کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیے  سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن روک دیا
Back to top button