بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ، 10 ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشمیر  پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعہ ریاسی میں اتوار کو  اس وقت پیش آیا جب نئی دلی میں وزیراعظم نریندر مودی تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے سبب بس کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی دیہاتیوں کی مدد سے پولیس نے رات 8:10 بجے تک تمام مسافروں کو کھائی سے باہر نکالا، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق  واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے  بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں سے حادثات میں 22 افراد ہلاک
Back to top button