بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نے معدنی ذخائرکی کان کنی تیزکرنے کیلئے ادارے قائم کردیئے

حکومت نے ملک میں معدنی ذخائر کی کان کنی تیز کرنے کیلئے تمام صوبوں میں ادارے قائم کئے ہیں۔معدنیات کاشعبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کیلئے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک کیاجارہا ہے۔

بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کے بعد ضلع چاغی میں کان کنی تیز ہوگئی ہے یہ چارارب ڈالر کا منصوبہ ہے جس میں پاکستان دو ارب ڈالر کی شراکت کرے گا۔پاکستان اور کویت نے ایس آئی ایف سی کے تحت کان کنی کیلئے مشترکہ طورپر ایک ارب ڈالر مالیت کافنڈ بھی قائم کیاہے۔

 

مزید پڑھیے  روشن ڈیجیٹل اکائونٹس،زبردست رسپارنس پر سمندر پاکستانیوں کا شکرگزار، وزیراعظم
Back to top button