بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

غیرملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پرگاڑی چڑھا دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پرگاڑی چڑھا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ شاہراہ دستور پر سگنل توڑنے پر پیش آیا اور کانسٹیبل عامر کاکڑ زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس کانسٹیبل عامرکاکڑ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کواسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کاعلاج جاری ہے اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے زخمی افسر کے بہترین علاج کے احکامات جاری کردیے۔پولیس حکام نے بتایاکہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  تحریک لبیک کے کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی روک لی، بیک سکرین بھی توڑ ڈالی
Back to top button