بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پشاور کےنواحی علاقہ چمکنی میں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے  کراچی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
Back to top button