بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق  سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے سردار تنویر الیاس کو  ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سردار تنویر الیاس کے خلاف ایک کمپنی کے دفتر  پر  حملے کا الزام ہے۔سردار تنویر الیاس کے خلاف 30 اپریل کو نجی مال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button